Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی سلامتی کونسل کی قرارداد کی حمایت جاری رکھے گا، مرکل

 برلن۔۔۔جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا ہے کہ برلن حکومت مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی حمایت جاری رکھے گا۔ قرار داد کے مطابق مسئلہ فلسطین کے 2 ریاستی حل کیلئے یروشلم کی حیثیت پر مذاکرات ہونا ہیں۔ چانسلر مرکل کا کہنا تھا کہ جرمنی 2 ریاستی حل کیلئے مذاکرات کا حامی ہے۔اس سے قبل صدر ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد بھی مرکل نے کہا تھا کہ جرمنی ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے سے متفق نہیں ۔ دوسری جانب کینیڈا نے بھی امریکہ کی مخالفت کرتے ہوئے اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل نہ کرنے کا اعلان کیا ۔
 

شیئر: