نیویارک.... سائنسدانوں کا کہناہے کہ اگر آپ کسی دوسرے شخص کو اچھی طرح اور اس کی بات مکمل طور پر سننا چاہتے ہیں تو دائیں کان کا زیادہ استعمال کریں۔ انہوں نے یہ خوشخبری بھی سنائی کہ اس طرح اس کی بات نہ صرف صاف سمجھ میں آئیگی بلکہ آپ کو 40فیصد زیادہ اسکی باتیں یاد رہیں گی۔ ماہرین نے باقاعدہ اس سلسلے میں مختلف لوگوں پر تجربات کئے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے انتہائی دھیان سے بات سنی تھی انہیں وہ باتیں کافی دیر تک یاد بھی رہیں۔ سائنسدانوں کا کہناتھا کہ اگر باتیں کرتے ہوئے پیچھے شور ہورہا ہو یا بار بار آپ کے کام میں مداخلت ہورہی ہو تو انسان کی یادداشت جواب دے جاتی ہے۔ الباما یونیورسٹی کے ماہرین کا کہناہے کہ بعض اوقات بچے بھی اپنے بڑوں کی طرح دائیں کان پر زیادہ زو ردیتے ہیں اس لئے موبائل فون بھی دائیں کان سے سنا جاتا ہے تاہم بہت کم لوگوں کودیکھا ہوگا جو موبائل فون بائیں کان پر لگا کر سنتے ہیں۔