جھنگ ...وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ہفتے کو جھنگ میں ایل این جی پاورپلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ 1263میگاواٹ کا پاور پلانٹ تریموں بیراج کے قریب چین اور پنجاب حکومت کے اشتراک سے لگایا جا رہا ہے۔ اخراجات کا تخمینہ 800 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔منصوبہ مکمل ہونے سے26ماہ میں کل 1263میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 810 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی جائے گی ، بعد ازاں دوسرے مرحلے میں مزید 453 میگاواٹ بجلی کو سسٹم میں آئے گی۔