محمدحفیظ پھربولنگ سیکھیں گے
لاہور :غیرقانونی بولنگ ایکشن کے سبب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے پابندی کے بعد پاکستانی آل راونڈر محمد حفیظ نے ایک بار پھر ایکشن کی بہتری کیلئے کام شروع کردیا اور وہ آئندہ ہفتے اسی سلسلے میں انگلینڈ جائیں گے یعنی ایک بار پھر انہیں بولنگ سیکھنی پڑی گی۔ 50 ٹیسٹ، 193 ایک روزہ اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے محمد حفیظ کو 2014 سے بولنگ ایکشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔آئی سی سی نے ایک بار پھر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی مقابلوں کے دوران بولنگ کرانے پر پابندی عائد کردی تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے آف اسپنر کے بولنگ ایکشن کی درستگی کیلئے انہیں انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں بائیومیکنک ایکسپرٹ ڈاکٹر پال ہوریئن اوربولنگ کوچ کارل کرو محمدحفیظ کےساتھ کام کریں گے۔واضح رہے کہ یہ دونوں ماہرین سنیل نرائن کا بولنگ ایکشن بہتر بنانے پر بھی کامیابی سے کام کر چکے ہیں۔ایکشن کی بہتری کیلئے انگلینڈ میں قومی ٹیم کے بولنگ کوچ اظہرمحمود بھی ان کےساتھ موجود ہوں گے۔ محمد حفیظ کو 2014 سے بولنگ ایکشن کے باعث کرکٹ سے علیحدہ کرنے کے بعد اپریل 2015 میں بولنگ کی اجازت دے دی گئی۔ اسی سال سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں ان کا ایکشن دوبارہ رپورٹ ہوا جس کے بعد جولائی 2015 میں ایکشن دوسری بار غیر قانونی قرار دیئے جانے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ پر ایک سال کی پابندی لگادی گئی تھی۔گزشتہ سال نومبر میں حفیظ کا ٹیسٹ لیا گیا جہاں ان کا ایکشن درست قرار پایا تھا اور انہیںبولنگ کی اجازت دے دی گئی تھی تاہم ایک سال کے اندر ہی ان کا ایکشن ایک بار پھرغیرقانونی قرار دے دیا گیا ہے۔