ابہا....برطانوی جریدے انڈیپنڈنٹ نے واضح کیا ہے کہ امریکی سفارتخانہ القدس منتقل کرنے کا فیصلہ امریکی صدر نے مذہبی عقائد کی بنیاد پر کیا۔ برطانوی جریدے نے توجہ دلائی کہ ٹرمپ کو امریکہ میں انتہا پسند عیسائیوں کے حلقو ں میں اپنی مقبولیت کا خدشہ لاحق ہوگیا تھا، اسی وجہ سے انہوں نے مذکورہ فیصلہ کیا۔ دوسری جانب امریکہ کی 6ریاستوں میں صدر ٹرمپ کے فیصلے کیخلاف مظاہرے ہوئے۔ زیادہ تر انجیلی عیسائی یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ جب تک القدس پر یہودیوں کا مکمل قبضہ نہیں ہوگا اس وقت تک قیامت نہیں آئیگی۔ انجیلی عقائد رکھنے والے عیسائیوں کا یہ بھی عقید ہ ہے کہ یہودیوں کو حضر ت عیسیٰ علیہ السلام کے ظہور پر یا تو عیسائیت قبول کرنا ہوگی یا وہ اللہ کے غضب کے مستحق بنیں گے۔القدس امریکی سفارتخانے کی منتقلی سے قیامت کی شروعات ہوجائیگی۔ امریکہ میں 5کروڑ سے زیادہ انجیلی عیسائی اقامت پذیر ہیں۔