Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمندری محاصرہ اعلان جنگ تصور ہو گا، شمالی کوریا

پیانگ یانگ۔۔۔ شمالی کوریا کے صدر کِم جونگ اَن نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے سمندری محاصرہ اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔انہوںنے کہا ہے کہ ملکی سمندری حدود کے محاصرے کی غرض سے امریکہ کی جانب سے کیا جانے والا کوئی بھی اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور جارحیت کے مترادف ہو گا  جسے پیانگ یانگ ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔انھوں نے کہا کہ امریکہ نے پیانگ یانگ پر زمینی، فضائی اور سمندری دبائوکا ماحول بنا رکھا ہے اور فوجی مشقوں کے ذریعے خطے کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔شمالی کوریا امریکہ کے ساتھ ممکنہ جنگ میں پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کرے گا۔دوسری جانب امریکہ کے بی ون بی ایٹمی بمبار طیاروں نے ایک بار پھر یلو سی کے علاقے میں چین اور شمالی کوریا کی سرحدوں کے قریب بم برسانے کی مشقیں کی ہیں۔
 

شیئر: