Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسٹا گرام نے میسیجنگ کیلئے الگ ایپ متعارف کروادی

انسٹاگرام نے اپنے صارفین کیلئے الگ میسیجنگ ایپ ' ڈائریکٹ کی آزمائش شروع کردی ہے۔یہ ایپ بالکل ایسے ہی کام کرے گی جس طرح فیس بک کی میسجنگ ایپ میسنجر کام کرتی ہے اور اسے بھی انسٹا گرام کے علاوہ الگ سے ڈاون لوڈ کرنا ہوگا۔ایپ متعارف کروانے کا مقصد انسٹاگرام میسیجنگ ایپ کو مرکزی ایپ سے الگ کرنا ہے۔ دائریک ایپ کو اس وقت چلی ، اسرائیل ، اٹلی ، پرتگال ، ترکی اور یوروگوئے میں آزمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔ اپلیکیشن کو اینڈرائڈ اور آئی آو ایس آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین استعمال کر سکیں گے۔
 

شیئر: