ون ڈے سیریز: ہند کی شرمناک شکست
دھرمشالہ: سری لنکن ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے ہند کو ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں 7 وکٹوں کے واضح شکست دیتے ہوئے 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔سری لنکن ٹیم کی ٹیسٹ سیریز میں 0-1 سے شکست کے بعد یہ بڑی کامیابی ہے۔ سرنگا لکمل کو تباہ کن بولنگ پر مین آف دی میچ قرا ردیاگیا۔ پہلے ون ڈے میں ہند کی ٹیم خود اعتمادی کا شکار ہو گئی اور پوری ٹیم 39ویں اوورمیں 112رنز پرآوٹ ہو گئی جس کے باعت مقامی شائقین کو بے حد مایوس کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کو دیکھتے ہوئے تماشائی نتیجہ جانے بغیر ہی گراونڈ سے جانے لگے۔ روہت شرما کی قیادت میں ہند کے 7 کھلاڑی صرف 29 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے جبکہ8کھلاڑیوں ڈبل فگر میں نہ پہنچ سکے جن میں سے5صفر، 2کھلاڑی صرف 2،2بنا سکے۔ اگر سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی 65 رنز کی مضبوط اننگز نہ کھیلتے تو ٹیم انڈیا واضح شکست کے بجائے شرمناک شکست سے دوچار ہوتی۔ سری لنکا کا آغاز بھی کچھ اچھا نہیں تھا جب 19رنز پر گونارتنے اور تھیرامانے آوٹ ہو گئے۔ گونا ررتنے کو بومرا نے ایک رن پر دھونی کے ہاتھوں کیچ آوٹ کیا جبکہ تھیرا مانے کو صفر پر بھونیشور کمار نے دھون کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرا دیا ۔ 65 پر پانڈیا نے تھرنگا کو آوٹ کیا۔ انہوں نے 46گیندوں پر10چوکوں کی مدد سے49رنز بنائے۔ میتھیوز اور ڈیک ویلا نے بالترتیب25اور26رنز بنا کر 20.4اوورز میں 3وکٹ پر 114رنز بنا کر ہدف حاصل کرلیا۔ ٹاس جیت کر سری لنکا نے ہند کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ہندٹیم کی بیٹنگ دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ ہندوستانی بلے بازوں میں آوٹ ہونے کا مقابلہ ہو رہا ہے۔ ایک اینڈ پر دھونی بیچارگی سے وکٹیں گرتی دیکھ رہے تھے لیکن انہوں نے اپنے اوسان خطا نہ ہونے د یئے اور تجربہ کا بھرپور مظاہر ہ کیا۔ میچ میں ویرات کوہلی کی غیر حاضری سے واضح فرق نظر آرہا تھا۔ ہردیک پانڈیا نے 10گیندوں پر دو چوکوں کے ساتھ10 اور کلدیپ یادو نے 19رنز بنائے۔ ہند کی پوری ٹیم 38.2اووروں میں 112رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی۔لکمل نے4 اور پردیپ فرناڈو نے 2وکٹیں حاصل کیں ۔