Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نامور ادیب مسعود برکاتی انتقال کرگئے

کراچی ...پاکستان کے نامور ادیب،محقق،مترجم اور حکیم محمد سعید کے ساتھی مسعود احمد برکاتی کراچی میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر85 بر س تھی۔ نمازجنازہ پیر کو بعد نماز ظہر فیڈرل بی ایریا نصیر آباد میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین سخی حسن قبرستان میں ہو گی ۔خاندانی ذرائع نے بتایا مسعود احمد برکاتی طویل عرصے سے علیل تھے ،عارضہ قلب میں بھی مبتلا تھے۔ مسعو احمد برکاتی ریاست ٹونک میں پیدا ہوئے اور تقسیم کے بعد پاکستان چلے آئے ۔ ہمدرد فاونڈیشن سے وابستہ ہوئے اور زندگی کے60 برس سے زائداسی ادارے میں گزار دئیے۔ ان کا شمار حکیم محمد سعید کے قریبی اور با اعتماد ساتھیو ں میں ہوتا ہے۔ ہمدرد نونہال اور ہمدرد صحت کے مدیر رہے۔ نونہال کی ادارت کے فرائض 60بر س انجام دئیے جو ایک ریکارڈ ہے۔حکومت کی طرف سے ادب میں ان کی خد مات پر صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

شیئر: