Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دورہ نیوزی لینڈ، قومی ٹیم کا اعلان

 لاہور:نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کےلئے قومی کرکٹ ٹیم کے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ قومی ٹیم 5ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ پہلا میچ 6 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ احمد شہزاد کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی، اظہر علی فٹنس کے بعد ٹیم میں شامل ہوگئے۔ ان فٹ عثمان شنواری کی جگہ محمد عامر کو اسکواڈ میں جگہ ملی ۔ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف ، حسن علی، محمد عامر، رمان رئیس، جنید خان، حارث سہیل، امام الحق اور اظہر علی شامل ہیں۔ قبل ازیں کہا گیا تھا کہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کے بعد ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔ فٹنس ٹیسٹ کیلئے لاہور میں دو روزہ کیمپ بھی لگانے کا عندیہ دیا گیا تھا۔

شیئر: