حائل میں ”سینما حجی“ اور ”الشریھی“ کی یادیں تازہ
حائل.... سعودی وزارت ثقافت و اطلاعات کی جانب سے مملکت بھر میں سینما گھروں کے قیام کی منظوری ملنے پر حائل کے باشندوں نے اپنے یہاں سینما حجی اور سینما الشریھی کی بھولی بسری یادیں تازہ کرنا شروع کردیں۔ حائل میں ثقافت اور فنون جمیلہ انجمن کے ڈائریکٹر خضیر الشریھی نے سینما گھرو ںکی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو اس کی ضرورت تھی۔ فلمی صنعت منافع بخش صنعت ہے۔ طویل عرصے سے سعودی عرب اس سے محروم تھا۔ حائل میں سب سے پہلا سینما گھر آرامکو کمپنی نے قائم کیا تھا۔ وہاں الجبلین اور الطائی کلب سینما گھر قائم تھے۔