Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھوکا پیاسا جنگلی قطبی ریچھ

ٹورانٹو.....  کینیڈا کے برف سے ڈھکے ایک جزیرے میں ایک بھوکا پیاسا جنگلی قطبی ریچھ کھانے کی تلاش میں گرتا پڑتا چلتا رہا  آخر کار ایک ڈبے میں اسے کچھ نظر آیا جسے کھا کر اس نے اپنی بھوک مٹائی تاہم ایسا لگ رہا تھا کہ  اسے کئی دنوں سے کھانا نصیب نہیں ہوا اور اسکی وجہ سے وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصرہوچکا اور انتہائی دبلا ہوگیا تھا۔ ایک فوٹو گرافر پارک نک لینڈ نے جو جزیرے پر موجود تھے اسکی ساری فلم بنالی۔ وہ سابق بائیولوجسٹ ہیں او راب تک جنگلی حیات کی تصاویر اتارتے رہے ہیں جبکہ انہوں نے 3ہزار سے زیادہ ریچھو ں کی تصاویر اتاری ہیں۔ کینیڈا میں جنگلی قطبی ریچھوں کو کھانا ڈالنا غیر قانونی ہے کیونکہ حکام  کا کہناہے کہ صرف سرکاری اہلکار ہی انہیں کھانا پہنچا سکتے ہیں۔ جریدہ نیشنل جیوگرافک سے گفتگو میں فوٹو گرافرکا کہنا تھا کہ کمزور قطبی ریچھ دیکھ کر ہماری آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے۔ اتنا لاغر ریچھ میں نے کبھی نہیں دیکھا۔ افسوس اس بات پر تھاکہ کسی کو علم نہیں تھا کہ وہ کب سے بھوکا ہے۔ ایسا لگتا تھا کہ وہ صرف چند گھنٹوں کا مہمان ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ  میری ٹیم بھی تھی اورسارے ہی لوگ اس مرتے ہوئے ریچھ کو دیکھ کر  رو رہے تھے۔  ہمیں احساس ہوا کہ آخر بھوک کیا ہوتی ہے؟ اس ریچھ کی موت انتہائی سست لیکن انتہائی تکلیف دہ تھی۔ دریں اثناء سائنسدانوںکا کہناہے کہ دنیا بھر میں گلیشیئراتنا تیزی سے پگھل رہے ہیں کہ اگلے 40برسوں میں ایک تہائی قطبی ریچھ ہلاک ہوچکے ہونگے۔

شیئر: