Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریٹائرڈریلوے ملازمین کو دوبارہ خدمت کا موقع

نئی دہلی۔۔۔۔محکمہ ریلوے نے ریٹائرڈ ملازمین کو دوبارہ خدمت کا موقع فراہم کرنے کیلئے انکی مدت ملازمت بڑھا کر 65سال کردی ہے۔ ریلوے بورڈ نے اعلیٰ افسران کو خط ارسال کر کے  واضح کیا کہ ایسے تمام  ملازمین جنہیں62سال کی عمر میں خدمت سے سبکدوش کردیا گیاتھاانہیں دوبارہ ملازمت دی جائیگی ۔فی الحال ریلوے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 62سال ہے ۔ خط میں وضاحت کی گئی ہے کہ یہ اسکیم  12جنوری 2019تک نافذالعمل ہوگی۔

شیئر: