روم ..... سائنسدانوں کا کہناہے کہ اگرآپ 100سال سے زیادہ جینا چاہتے ہیں تو ہر وقت خود کو مصروف رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ بعض بوڑھوں کی صحت تو ان کے 51سے 75سال کی عمر کے رشتہ داروں سے زیادہ بہتر نکلی۔ محققین نے 91 سال سے 101سال تک کے درمیان کے 29بوڑھوں پر تجربات کئے۔ اگرچہ ان کی جسمانی صحت خراب تھی لیکن جب دماغی صحت کا معاملہ آیا تو وہ بہترین تھی۔ یہ سارے تجربات جنوبی اٹلی کے شہر سیلنٹو میں کئے گئے۔