شری پور۔۔۔۔امبیر بیلا پورکے قریب چنکاوی واڑی میں رہنے والے سبھاش شیام راؤ نامی شخص، اس کی بیوی اور 2بیٹیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔ اس واقعہ سے بیلا پور میں سنسنی پھیل گئی ۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ سبھاش نےپہلے اپنی بیوی کو قتل کیاپھر دونوں بچیوں کو پھانسی پر لٹکا یااور بعد میں خود بھی پھانسی پر لٹک کر خود کشی کرلی۔اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔علاقے کے لوگوں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔