Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ریلوے میں بزرگ شہریوں کیلئے رعایت

لاہور.. پاکستان  ریلوے نے 65سال سے زائد عمر کے تمام بزرگ شہریوں کو لوئر اے سی کلاس میں 25فیصد اور اکانومی کلاس میں 50فیصد رعا یت کے ساتھ آن لائن بکنگ کی سہولت فراہم کر دی ۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ بزرگ شہریوں کو رعا یتی نرخوں پر ٹکٹ کے حصول کے لئے ریزرویشن آفس یا ریلوے اسٹیشن جانے کی ضرورت نہیں وہ گھر بیٹھے رعا یتی نرخوں پر اپنی سیٹ بک کرا کر سفر کر سکیں گے۔تمام بزرگ شہری یہ ٹکٹ آن لائن کریڈٹ کارڈ ،ڈیبٹ کارڈ ،یوبی ایل اومنی اور جاز کیش سے بھی ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بزرگ شہریوں کو آن لائن بکنگ کی یہ سہولت اپ اور ڈاون کی 26 مختلف ٹرینوں میں فراہم کی گئی ہے۔تمام بزرگ شہری پاکستان ریلویز کی آفیشل ویب سا ئٹ کا وزٹ کر کے ٹکٹ بک کراسکتے ہیں۔

شیئر: