واشنگٹن۔۔۔امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ ان کا ملک شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر پیشگی شرائط عائد کئے بغیر بات چیت کیلئے تیار ہے۔ریکس ٹلرسن واشنگٹن میں اٹلانٹک کونسل پالیسی فورم سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر شمالی کوریا کے حکام بات چیت پر تیار ہیں تو ہم بھی بغیر کوئی پیشگی شرائط عائد کئے ان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، چاہے وہ گول میز پر بیٹھ کر بات چیت کریں یا چوکور میز پر۔