آپریشن ردالفساد، 19دہشتگرد اور سہولت کار گرفتار
جمعرات 14 دسمبر 2017 3:00
راولپنڈی... آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 19دہشتگرد اور سہولت کار پکڑے گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کو ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ بگٹی میں کارروائی کی۔ دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا۔ دوسری جانب آپریشن ردالفساد کے تحت پنجاب رینجرز، سی ٹی ڈی، پولیس اور خفیہ اداروں نے پنجاب کے علاقوں لاہور، اٹک، سرگودھا اور دیگر علاقوں میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کئے ۔ دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور آئی ای ڈیز سمیت مختلف نوعیت کا اسلحہ برآمد ہوا۔