شارجہ میں #ٹی_10_لیگ کو صارفین کی سپورٹ
جمعرات کے روز شارجہ میں ہونے والے پہلے ٹی10لیگ کا میچ ٹویٹر پر موضع بحث رہا جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والے تمام صارفین نے اس میچ کی سپورٹ میں اپنے وڈیو پیغامات جاری کئے۔صارفین نے ٹی 10 لیگ کے صدر پاکستان کے معروف بزنس مین سلمان اقبال کے اس قدم کو خوب سراہا۔ہیش ٹیگ #ٹی_10_لیگ پاکستان میں پہلے نمبر پر جبکہ عالمی ٹرینڈ میں ایک گھنٹے میں 46 ویں نمبر سے 34ویں نمبر پر چل گیا ہے۔
پاکستانی معروف گلوکار فخر زمان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا:ٹی 10 کے صدر سلیمان ہیں،سلیمان آپ کو ہت بہت مبارک ہو،آپ پاکستان کرکٹ کے لیے جتنی محنت کر رہے ہیں ہم سب اس سے بہت متاثر ہیں اور بہت خوش ہیں،پاکستان زندہ باد۔
پاکستانی اداکار سمی خان نے کہا کہ سلمان خان کا پاکستان کرکٹ کو فروغ دینے پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ٹی 10 کے صدر سلمان اقبال نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ:ہم ٹی 10 کی افتتاحی تقریب کے لیے تیار ہیں اور پہلا میچ بنگال ٹائیگرز اور کیرالاکنگز کے درمیان ہوگا۔آج سے شارجہ میں سب سے زیادہ حیرت انگیز اور تیز ترین فارمٹ میں ٹی 10 شروع ہو رہا ہے۔ 14 دسمبر سے 17 دسمبر تک،پلیز آئیں اور ہمارے ساتھ دیکھیں۔شکریہ۔
پاکستانی اینکر اور اداکار فہد مصطفیٰ نے ٹی10 کے بار میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی شارجہ اسٹیڈیم میں ہوں،تمام ٹیموں کیلئے میری نیک تمنائیں ۔