Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان نااہلی کیس ابھی ختم نہیں ہوا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد...وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے پر بہت سارے سوالات پیدا ہو رہے ہیں۔اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر زیادہ حیرانی نہیں ہوئی۔ یہ وہی موقف ہے جو نواز شریف نے جی ٹی روڈ پر دیا تھا۔ اب جھوٹ کی سیاست ختم ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے نے پانامہ فیصلے کے معیار کی نفی کی ہے جو پاکستان کے آئین، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کو گالی دیتا ہے اس کے لئے تمام چیزیں حلال، دوسری طرف جو تنخواہ وصول ہی نہیں کی اس پر نااہلی۔ ایک قانون کے دو ترازو نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیس ابھی ختم نہیں ہوا۔ پی ٹی آئی کا فارن فنڈنگ کا کیس الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا ہے۔ وہاں سے فیصلہ ابھی آنا ہے۔دریں اثناءمسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا ہے کہ آج کا فیصلہ درست آتا تو آج تحریک انصاف رہتی اور نہ عمران خان رہتے ۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کو قربان کرکے انصاف کا دکھاوا کرنا اورعمران خان اور تحریک انصاف کو بچانا مقصود تھا۔

شیئر: