Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

' کائیما سترا' جیکولین کا پہلا ریستوران

کالج کے دنوں میں ریستوران میں ویٹرس کی نوکری کرنےوالی بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنانڈس نے اپنا ذاتی ریستوران کھول لیا۔ خبروں کے مطابق اداکارہ جیکولین فرنانڈس نے سری لنکا کے شہر کولمبو میں 'کائیماسترا' نامی اپنا ریستوران کھولاہے۔ معروف اداکارہ جیکولین اداکاری سمیت ' فوڈ بزنس' میں بھی اپنی قسمت آزمارہی ہیں ۔جیکولین کے ریستوران میں سری لنکا کے روایتی کھانے پیش کئے جائیں گے۔سری لنکا سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نے اپنے نئے بزنس کی شروعات اپنے ہی ملک سے کی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جیکولین نے اپنے ریستوران کی تصاویر بھی مداحوں کیلئے پیش کی ہیں۔واضح رہے کہ جیکولین کی جانب سے ریستوران کھولنے کا اعلان دو ماہ قبل سامنے آیاتھا۔ آئندہ وقتوں میں اداکارہ ہندوستان میں بھی ایک ریستوران کھولنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
 

شیئر: