Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اکشے کی 'پیڈمین' کا ٹریلر

بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی نئی فلم ' پیڈمین ' کا پہلا ٹریلر منظرعام پر آگیا۔یہ ٹریلر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کیاگیاہے۔ پیڈمین' میں اکشے کمار خواتین کی صحت سے متعلق اہم مسئلے کی جانب نشاندہی کررہے ہیں۔ اکشے کی فلم کی کہانی ہندوستان کے معروف سماجی کارکن ارونچلم مروگنتھم کی حقیقی کردار کی کہانی ہے جو خواتین کیلئے انتہائی کم قیمت میں زنانہ اشیاءفروخت کرتے ہیں۔ فلم کے اس ٹریلر میں اکشے کےساتھ رادھیکا آپٹے اور سونم کپور کام کررہی ہیں۔ ٹوئنکل کھنہ کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم جنوری 2018 میں ریلیز ہوگی۔
 

شیئر: