Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو ٹوٹکے ‎

نئے آلووں کی مٹھاس دور کرنے کے لیے انہیں کاٹ کر اچھی طرح نمک ، لہسن اور سرکہ لگا کر رکھ دیں اور پون گھنٹے بعد پکا لیں . آلو مزے دار ہو نگے اور اچھے پکیں گے . 
پیاز کاٹتے وقت آنکھوں سے پانی نکلنے اور جلن  سے بچنے کے لیے اپنے قریب موم بتی جلا لیں . پانی اور جلن سے آنکھیں محفوظ رہیں گی  . 
ایک گلاس پانی میں ددو چمچ سرکہ ملا کر سبزی پر چھڑکنے سے  سبزی دیر تک تروتازہ رہتی ہے اور جراثیم بھی مر جاتے ہیں . 
جوڑوں کے درد کے لیے اگر آپ صبح  نہارر منہ  تین سے چار اخروٹ کے دانے کھا لیں تو بہت جلد آرام مل جائے گا . 
پسینے کی بد بو سے بچنے کے لیے  پانی میں چند قطرے لیموں کا عرق ڈال کر نہانے سے پسینے کی بدبو ختم ہو جائے گی . 
چہرے اور گردن پر جھریوں کے خاتمے کے لیے روزانہ دس منٹ تک زیتون یا روغن  بادام کا مساج کریں  اور جلد کی  مناسبت سے اچھے صابن سے دھو لیں  . 
ہاتھوں پیروں میں پسینہ آنے کی صورت میں تین ماشے پھٹکڑی ایک چھٹانک پانی میں حل کر کے ہاتھوں پیروں کے تلووں میں لگائیں . پسینہ آنا بند ہو جائے گا ۔
 

شیئر: