Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں جرائم کم ہوگئے،ڈی جی رینجرز

کراچی...ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کے مقدمات بھی دہشت گردی ایکٹ کے تحت چلنا چاہئیں۔ ہفتہ کو ڈی جی رینجرز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف کسی کو برداشت نہیں کریں گے ۔ کسی سیاسی جماعت میں ٹارگٹ کلرز اسکواڈ نہیں بننے دیں گے ۔ کسی کی سوچ پر پہرہ نہیں لگ سکتا لیکن کسی کو ہتھیار اٹھانے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن کا نام شہر میں خوف کی علامت تھا، ان کیلئے معافی نہیں ۔ کراچی آپر یشن کے4 برسوں میں جرائم میں نمایاں کمی آئی۔ 2013 سے قبل یومیہ 8 سے 10 کروڑ بھتہ مانگا جاتا تھا ۔ رواں سال بھتہ خوری کے 4 واقعات رپورٹ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ 2017میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا ۔ ٹارگٹ کلنگ میں45 افراد جاں بحق ہوئے 15 واقعات میں انصار الشریعہ ملوث تھی۔ڈی جی رینجرز نے بتایا کہ 2013 میں کراچی کرائم انڈیکس میں چھٹے نمبر پر تھا ۔ اب 52 پر ہے ۔ رواں سال 1400سے زائد اسٹریٹ کرمنلز اور ڈکیت پولیس کے حوالے کئے ۔ ایسے ملزمان بھی تھے جو تیسری اور چوتھی مرتبہ گرفتار ہوئے ۔ 

شیئر: