انقرہ ۔۔۔ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ عالمی مسئلے کی ماہیت اختیار کرنے والی نقل مکانی کے اسباب کی چھان بین کی ضرورت ہے۔انقرہ میں ہجرت اور ہم آہنگی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس شمالی شام میں ترکی نے فرات ڈھال کارروائی کے ذریعے 2 ہزار مربع کلو میٹر علاقے کو داعش اور پی کے کے وائی پی ڈی سے پاک کیا۔ انھوں نے کہا کہ ترکی میں پناہ لینے والے شامی شہریوں میں سے 75 ہزار اپنے گھر وں کو لوٹ گئے ہیں اور اب معمول کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مہاجرین کے معاملات کو زیادہ بہتر طریقے سے نمٹانے کے لیے وزارت داخلہ کے ادارہ برائے مہاجرین کو فرائض سونپے گئے ہیں۔