Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3 ہم شکل بہنوں نے ایک ہی وقت ، ایک ہی جگہ شادی کرلی

    نیویارک۔۔۔۔۔ ریاست نیویارک  کے شہر جارج ٹاؤن میں  3 ہم شکل بہنوں نے  ایک  ہی وقت میں ایک ہی جگہ   اپنے بچپن کے دوستوں سے شادی کرلی۔  حنا، نوامی اور ایلزبتھ  رچرڈ  کی شادی  کے وقت ان کے  والد  54 سالہ جیمز  رو پڑے کیونکہ  اب بیٹیوں سے ان کا برسوں کا ساتھ چھوٹ رہا تھا۔  ایلزبتھ  ایک کمپنی میں اکاؤنٹنٹ  ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ  2015 ء میں ہم تینوں کی منگنی  3 ماہ کے اندر اندر ہوگئی تھی اور  پھر ہم تینوں نے  ایک ہی وقت میں شادی کا سوچا اور فیصلہ کیا۔  شادی کی تقریب تین گھنٹے جارہی ۔  ہم تینوں بہنوں میں بڑی دوستی ہے اور یہ  فیصلہ بھی اسی وجہ سے کیا گیا۔  سب سے چھوٹی بہن کا رشتہ  سب سے آخر میں آیا ۔ باتوں کے دوران  مجھے اس کا  قلق تھا لیکن  بہت جلد ہی  میری بھی منگنی ہوگئی۔

شیئر: