لاہور...وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہادر ہو تو آو حلقہ این اے 125 سے میرے مد مقابل الیکشن لڑو۔ نواز شریف شیر کی طرح بہادر اور عمران گیدڑ کی طرح بزدل شخص ہے۔عمران نے جہانگیر ترین کا کھایا اور انہیں ہی قربانی کا بکرا بنا دیا۔بد زبانی نہیں کرنا چاہتے مگر جھوٹ بولو گے تو منہ توڑ جواب دیں گے۔ اوکاڑہ کے جلسے میں تقریر پر رد عمل میں سعد رفیق نے کہا کہ عدلیہ کا بےحد احترام کرتے ہیں لیکن قانون کے منافی فیصلوں پر تنقید ہو گی۔بلا جواز الزامات کا جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران شعبدہ بازی اور گمراہ کن پروپیگنڈا پر بے شرمی کی حد تک یقین رکھتے ہیں۔دوسروں کو گالیاں دینے والا خود سر سے پاوں تک گالی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے عالمی طاقتوں کا شدید دباو مسترد کر کے ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا۔نواز شریف نے استقلال سے مشرف دور میں 17 ماہ جیل کاٹی۔عمران 5 دن جیل نہیں کاٹ سکے۔ نواز شریف نے خطرات کے باوجودعدلیہ بحالی تحریک کی قیادت کی۔عمران خطرے کے خوف سے اسلام آباد میں چھپا رہا۔انہوںنے کہا کہ عمران نے ٹھیک کہا کہ گیدڑ تحریک نہیں چلا سکتے اسی لئے وہ ک تحریک چلانے کے قابل نہیں ہیں۔نوازشریف اور عمران کا واقعی کوئی موازنہ نہیں۔نواز شریف قوم کے لئے عمران اپنی ذات کے لئے سوچتے ہیں۔نواز شریف نہایت مہذب جبکہ عمران نہایت بدتمیز ہیں۔ لندن کا ایک فلیٹ بیچ کر بنی گالا میں کئی سو کنال کا محل بنانے کا جادو صرف عمران کے پاس ہے۔