ایشین کرکٹ کیلئے نئے میزبان کی تلاش
ممبئی :ہندوستانی نخرے بڑھنے پر ایشین کرکٹ ایونٹ کیلئے اکھاڑے کی تلاش شروع کر دی گئی جبکہ پاکستان کی شمولیت پر تشویش میں مبتلا بی سی سی آئی انعقاد سے دستبردار ہونے کو تیار ہے۔ پاکستان اور ہندمیں سیاسی کشیدگی کی وجہ سے کرکٹ تعلقات بھی تعطل کا شکار ہیں۔ دونوں ملکوں کے مابین آخری باہمی سیریز 2012-13میں ہوئی تھی جب گرین شرٹس نے محدود اوورز کے میچز کیلئے پڑوسی ملک کا دورہ کیا۔اس کے بعد پاکستان ٹیم نے سخت سیکیورٹی انتظامات میں ورلڈکپ2011کے میچز ہندمیں کھیلے۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی2016میں شرکت کیلئے بھی پاکستانی کھلاڑی ہندگئے۔اس دوران ہندوانتہاپسندوں کی دھمکیوں کے بعد ایک میچ کا وینیو بھی تبدیل کرنا پڑا۔