چیئرمین پمر ا ابصار عالم کی تعیناتی کالعدم قرار
لاہور...لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پمرا) کے چیئرمین ابصار عالم کی تعیناتی کوکالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹا دیا ۔ جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ابصار عالم کی تعیناتی کو قواعد و ضوابط کے منافی اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی قرار دیا۔عدالت نے چیئرمین پمراکے عہدے کے لئے دوبارہ تشہیر کرنے اور30 دن کے اندر تعیناتی کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ ہائیکورٹ میں دائر رخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ابصار عالم چیئرمین پمرا کے لئے تعلیمی معیار پر پورا نہیں اترتے تھے۔