اسلام آباد..نیب نے سپریم کورٹ کی جانب سے حدیبیہ کیس دوبارہ کھولنے کیلئے درخواست مسترد کئے جانے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نیب ذرائع کے مطابق عدالتی فیصلے کی نقول حاصل کر لیں ۔ قانونی ماہرین مشاورت کررہے ہیں۔ نظر ثانی اپیل چند دنوں میں دائر کردی جائے گی۔ واضح رہے کہ نیب نے پانا مہ کیس کے فیصلے کی روشنی میں حدیببہ کیس دوبارہ کھولنے کی درخواست کی تھی تاہم سپریم کورٹ نے زائد المعیاد ہونے کی وجہ سے اسے مسترد کردیا تھا۔