Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گرد افغانستان سے آئے ،وزیر اعلی زہری

کوئٹہ ...وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں چرچ پر حملے میں ملوث دہشت گرد افغانستان سے آئے۔ دہشت گردوں نے جنگ شروع کی، اسے ہم ختم کریں گے۔ مجھے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ ہم بزدل ہیں اور نہ ڈرنے والے ۔ دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا ۔ ماضی میں حکومتوں نے شتر مرغ کی طرح آنکھیں بند کرکے دہشت گردوں کو فری ہینڈ دیا تھا۔ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چرچ پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ داعش نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کر لی۔ داعش یہاں کی تنظیموں سے ملکر دہشت گردی کی وارداتیں کررہی ہے جو دہشت گرد فورسز کے ہاتھوں مارا گیا وہ شکل و صورت سے ازبک اور تاجک لگ رہا ہے۔

شیئر: