Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی ہاکی کوچ فرحت خان مستعفی

 
لاہور:پاکستانی ہاکی ٹیم کے کوچ فرحت خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔ایشیا کپ میں ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی ان کے اس فیصلے کی بنیادی وجہ ہے۔ ٹیم آ سٹریلیا میں ہو نے والے ٹورنامنٹ میں بھی اپنے تمام میچ ہار گئی تھی جس کے بعد قومی ٹیم کی مینجمنٹ کو تبدیل کرنے کےلئے سخت دباو تھا۔ فرحت خان نے خود ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اس کےلئے انہوں نے ذاتی مصروفیات کو وجہ بتایا ہے ۔ فرحت خان نے کہا کہ وہ اپنی نجی مصروفیات کی بنا پر ہاکی ٹیم کی مزید کوچنگ نہیں کرسکتے استعفے سے فیڈریشن کے صدر کو آگاہ کردیا ہے۔ دوسری جانب پی ایچ ایف ذرائع نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے نئے کوچ کےلئے غیر ملکی کوچ کا انتخاب زیر غور ہے۔ ایک جرمن کوچ سے رابطہ کیا گیا ہے، جلد ہی ان سے معاہدہ بھی کرلیا جائے گا اور ممکن ہے کہ وہ آئندہ سال اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

شیئر: