نئی دہلی۔۔۔۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے گجرات انتخابات پر گجراتی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت متوازن فیصلہ ہے مگر اخلاقی طو ر پر بی جے پی کی شکست ہوئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ اگر چہ بی جے پی حکومت بچانے میں کامیاب ہوگئی لیکن اخلاقی طور پر بی جے پی کی شکست ہوئی ہے۔ گجرات کے ووٹروں نے استحصال اورناانصافی کے خلاف کھل کر اظہار رائے کا مظاہرہ کیا۔