جدہ : رند برادری کے سردار نواب زادہ یار محمد خان نے سعودی عرب میں برادری کو جوڑنے اور اتحاد قائم کرنے کیلئے سلیم اختر رند کو بھیجا ۔انہوں نے رند برادری کے مسائل کے حل کرنے کیلئے ایک مرکزی اتحادی کمیٹی قائم کی ۔اکبر رند کی رہائش پر پروگرام رکھا گیا اور پاکستان سے آئے ہوئے مہمان کیلئے عشائیہ کا بھی اہتمام کیاگیا تھا۔ اکبر رند نے کہا کہ ہم نوابزدہ سردار خان رند کے بہت شکر گزار ہیں جنہوں نے برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے اتحاد جوڑا اور انشاء اللہ ہم سب سردار یار محمد اور ان کے فرزند کے ساتھ ہیں ۔ہم امید کرتے ہیں کہ ایسے اتحاد پوری دنیا میں موجود برادری میں ہونگے۔ آخر میں ٹیلیفون پر نوابزادہ میرسردار خان رند نے سب کو مبارکباد دی اور آپس میں محبت اور اتحاد کو برقرار رکھنے کی دعا کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2018میں پوری دنیا میں رند اتحاد قائم ہوگا۔رواں ماہ 9 ملکوں میں اور 2018 سے یورپ کے سارے ممالک کا دورہ کر کے برادری کے مزید یونٹ کھولے جائینگے ۔پروگرام کے آخر میں پاکستان سے آئے مہمان میر سلیم کو رئیس اکبر رند نے سنڈھی اجرک کا تحفہ پیش کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔