مظفر گڑھ ...مظفر گڑھ میں کوٹ ادو پولیس نے 4 سالہ بچے کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیا۔ والدین ضمانت کے لئے بچے کو لیکر عدالت پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق4 سالہ رضوان نے ساتھیوں کے ہمراہ ایک ہی رات میں 3 دکانوں کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔ عدالت نے پولیس کی سرزنش کرتے ہوئے مدعی کو طلب کر لیا۔اس موقع پر رضوان کے والد نے بتایا کہ میرا بیٹا ابھی ٹھیک سے بول بھی نہیں سکتا۔ کوٹ ادو پولیس نے مدعی سے مل کر میرے بچے پر جھوٹا چوری کا مقدمہ درج کرایا ۔یاد رہے کہ اس سے قبل 13 جنوری 2017 کو شیخوپورہ میں پولیس نے 2 سالہ بچے پر فائرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔