اسلام آباد ...وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ فاٹا کے مسئلے پر اپنے اتحادی جماعتوں کو راضی کر لیں گے۔ فاٹا اصلاحات بل جمعر ات کو پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔ فاٹا کے معاملے پر سیاست چمکانے والی پارٹیوں کو اس کا کریڈٹ لینے نہیں دیں گے۔ سینیٹ اجلاس کے دوران توجہ دلاو نوٹس کا جواب دیتے انہوںنے کہا کہ 70 برسوں میں پہلی مرتبہ ہماری حکومت نے فاٹا کے عوام کو درپیش مسائل حل کرنے پر توجہ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا میں 25سفارشات پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے ایک سفارش تنازعہ کی وجہ بنی ہے۔ باقی تمام سفارشات پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔ فاٹاکو خیبر پختوخوا میں ضم کرنے سے قبل دیگر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ فاٹا کا دائرہ اختیار پشاور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک بڑھانے کے لئے بل پارلیمنٹ میں پیش ہو گا۔