چہرہ اور گردن صاف کریں اور گرم پانی سے دھوئیں .
اسکرب کی مدد سے چہرے اور گردن کا مسساج کریں . خیال رکھیں کہ مساج کے دوران جلد پر دباؤ نہ ڈالیں . پھر گرم پانی سے دھو دیں .
اسکے بعد چہرے کو دو منٹ تک گرم پانی کی بھاپ دیں تاکہ مسام کھل جائیں . سر کو تولیے سے ڈھانپ لیں تاکہ بھاپ براہ راست جلد پر اثر کرے .
پھر چہرے پر فیس ماسک لگائیں . فیس ماسک کا انتخاب اپنی جلد کی ضرورت کے مطابق کریں . 15-10 منٹ تک ماسک لگا رہنے دیں .
فیس ماسک کو ٹھنڈے پانی کی مدد سے دھو دیں اس سے جلد کے مسام ٹائٹ ہو جائیں گے .
اپنی جلد کے مطابق ٹونر کی مدد سے جلد کو ٹون کریں .
اب جلد پر موسچرائزر کی مدد سے مساج کریں یہ نئے خلیات کی افزائش اور خون کی روانی میں مدد گار ثابت ہوتا ہے.
اپنی فریش جلد کا لطف اٹھائیں .