سام سنگ کمپنی کی جانب سے ڈوئل اسکرین گیمنگ اسمارٹ فون کے مالکانہ حقوق حاصل کرنے کے لیے پیٹنٹ دائر کردیا گیا ہے۔ درخواست کے مطابق کمپنی ایسا ڈوئل اسکرین گیمنگ فون متعارف کروانے جا رہی ہیں جس میں صارفین ایک اسکرین سے گیم کو کنٹرول کریں گے جبکہ دوسری اسکرین پر گیم کو دیکھ سکیں گے۔ فون کی ساتھ اسٹائلس بھی پیش کیا جائے گا۔ درخواست کے مطابق فون کی دونوں اسکرینوں میں الگ الگ کیمرے اور اسپیکر موجود ہوں گے جنہیں دیگر فنکشنز کے لیے بھی استعمال میں لایا جا سکے گا۔فون کی لانچنگ سے متعلق کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔