Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوپال گنج میں بوائلرپھٹنے سے 5مزدور ہلاک

گوپال گنج ۔۔۔۔ریاست بہار کے ضلع گوپال گنج  کے علاقے ساموسا میں قائم ایک چینی مل میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب معمول کے مطابق مزدور کام میں مصروف تھے کہ اچانک بوائلر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں5مزدور موقع پر ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے چند مزدوروں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔حادثے کے بعد چینی مل کا مالک فرار ہوگیا۔حادثہ بوائلر کے اووَرہیٹنگ کے باعث پیش آیا ۔دریں اثناء وزیر اعلیٰ بہار نتیش کمار نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو فی کس 4لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا اور معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا۔ 

شیئر: