فرش کی ٹائلیں چمکانا انتہائی مشکل اور محنت طلب کام ہے اور بعض اوقات بہت محنت کے باوجود بھی ٹائلز چمکانے کی تمام کوششیں ناکام جاتی ہیں خاص طور پر جن ٹائلز پر مٹی جمی ہو ، ٹائلز پیلاہٹ کا شکار ہوں یا کسی چیز کے گرنے کے باعث داغ پڑ گیا ہو ایسے میں ٹائلز کو صاف کرنے کے لیے بیکنگ سوڈا اور پانی کو ملا کر مسکچر بنائیں جسے ٹوتھ برش کی مدد سے متاثرہ ٹائلز پر لگاکر انہیں صاف کردیں۔ ٹائلیں جگمگا اٹھیں گی .