کراچی ...وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پاک بحریہ سمندری حدود کے تحفظ کوناقابل تسخیر بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ ہفتہ کو پاک بحریہ اکیڈمی کراچی میں مڈ شپ مین اور شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے لیکن امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے۔خطے میں بالادستی کیلئے کوئی غیرحقیقی اقدام کامیاب ہوگا نہ ہی خطے میں امن اورخوشحالی کے مقصد کیلئے کوئی خدمت ہوگی۔ خطے کہ عوام ترقی اورخوشحالی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ پاک بحریہ انتہائی موثرکردارادا کررہی ہے۔ پاک بحریہ کومزید مضبوط بنانے کے لئے تمام وسائل فراہم کریں گے۔ سی پیک میں بحری سیکیورٹی مزید اہمیت اختیار کرگئی ہے۔ پاس آوٹ ہونے والوں میںدوست ملکوں سعودی عرب ،اردن، مالدیپ اور بحرین کیڈٹ شامل ہیں۔