Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جامشورو کے قریب حادثہ،5بچوں سمیت10ہلاک

سیہون...جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 5 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق انڈس ہائی وے پر چھچر بس اسٹاپ کے قریب کراچی سے لاڑکانہ جاتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی2 تیزرفتار کوچز نے مسافر وین کو رونڈ ڈالا ۔وین میںسوار 10 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں 5 بچے اور 5 خواتین شامل ہیں۔ ان کی شناخت جمال، کامل، جمشید، احمد، جمیل، ریشمہ، سائرہ، اجوا، اقرا اور صائمہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کا تعلق لاڑکانہ کے شیخ محلہ سے ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

شیئر: