لاہور... وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے جمہوری نظام کی دو ٹوک حمایت کی ہے ۔ چیلنجز اتنے بڑے ہیں کہ کوئی جماعت، حکومت یا ادارہ تنہا مقابلہ نہیں کرسکتا۔انہوںنے کہا کہ ن لیگ کی عدلیہ سے ٹکراو کی کوئی پالیسی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ کے بعدطاہرالقادری کنٹینر پر چڑھنے کے بجائے انصاف کے لئے عدالت جائیں۔لاہورمیں سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے ساتھ باربارکھلواڑکیا گیا ۔پاکستان بنانے والوں کو منزل نہیں ملی ۔ملک بنا کر تھک ہار کر آنے والے اپنی بحالی میں لگ گئے ۔ اقتدار اور پالیسی میکنگ پر آمرانہ اور جاگیردارانہ سوچ کا قبضہ ہوا ۔آج تک جمہوریت کے حقیقی مقاصد حاصل نہیں کرسکے ۔انہوںنے کہا کہ مصنوئی سیاسی جماعتوں نے ملک کا ستیا ناس کردیا۔آرمی چیف کا سینیٹ میں خطاب بہت بڑا واقعہ ہے ۔ جنر ل باجوہ نے ڈنکے کی چوٹ پرجمہوری نطام کی حمایت کی ہے ۔