رنویر فٹبال پریمیئر کے سفیر بن گئے
بالی وڈ فلموں کے مشہور اداکار رنویر سنگھ اداکاری میں تو اپنے جوہر دکھاتے ہی ہیں، وہ برانڈ کی تشہیر میں بھی کافی مشہور ہیں ۔حال ہی میں رنویر سنگھ کو انگلش پریمیئر لیگ نے اپنا سفیر مقرر کردیاہے۔ سفیر کے طور پر رنویر اس اسپورٹس لیگ کی ہندوستان سمیت بیرون ممالک تشہیری مہم چلائیں گے۔'پریمیئر لیگ' فٹبال کی ٹاپ لیگ ہے ۔ فٹبال کے مشہور کھلاڑی لیگ کا حصہ ہیں۔اداکار رنویر سنگھ کی فلم 'پدماوتی' جلد ہی ریلیز ہونےوالی ہے رنویر ان دنوں ایک اسپورٹس فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔