Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اہلکار نے نہر میں گرنے والے ہاتھی کے بچے کو بچالیا

 اوٹی ..... جنگلی حیات کے محکمے کے ایک اہلکار نے نہر میں گرنے والے ہاتھی کے بچے کو بچالیا اور اسے کندھے پر اٹھا کر محفوظ مقام تک پہنچا دیا۔ یہ بچہ پانی پینے گیا تھا کہ وہاں کیچڑ میں پھنس گیا۔یہ واقعہ جنوبی ہند کے تفریحی مقام اوٹی کے نیلی مالا علاقے میں پیش آیا۔ بچے کی ماں کوئی مدد نہیں کرسکی اور اس نے غصے میں قریب کھڑی گاڑیوں پر اپنا غصہ اتارا اور انہیں تباہ کردیا۔ لوگ خوف وہراس کے عالم میں وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے۔ دیہاتیوں نے مدد کیلئے محکمہ جنگلات کے افسران کو طلب کیا جنہوں نے ہتھنی کا غصہ ٹھنڈا کیا اور اس کے بچے کو نکالنے کی کوشش کرنا شروع کردی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ بچہ چند دنوں کا تھا۔امدادی کارکنوںنے بچے کو گلوکوز اور ناریل پانی پلایا اور پھر اس کی ماں کے پاس چھوڑ دیا۔

شیئر: