ریاض .... ریاض کی موبائل مارکیٹ میں ٹی وی رپورٹ تیار کرنے والے سعودی رپورٹر کو غیر قانونی تارکین نے زدوکوب کیا۔ اسکی تصویر سوشل میڈیا پر جاری ہوئی تو مقای شہریوں نے اس پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ سعودی ٹی وی رپورٹر کی پٹائی کے ذمہ دار وہ سعودی شہری ہیں جو غیر ملکیوں کو اپنے نام سے کاروبار کرا رہے ہیں۔ ان کی سرزنش واجب ہے۔ وزارت محنت و سماجی بہبود کے ترجمان خالد ابا الخیل نے واضح کیا کہ سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تال میل پیدا کرکے سعودی رپورٹر پر حملہ آور غیر ملکیوں کو گرفتار کرنے کی کوشش شروع کردی گئی۔