نوادر کو سجانے کیلئے 900مربع میٹر کے پلاٹ پر 2منزلہ عجائب گھر قائم کرنے کا پروگرام
العمران:الاحسا ءکے شہری جعفر احمد الخواہر نے 20برس کی انتھک محنت کے بعد 4ہزار نوادر جمع کرلئے۔ الخواہر نے الدالوة اور المنصورہ قصبوں کے درمیان قدرتی دلکش مناظر سے مالا مال نخلستان میں نجی عجائب گھر کی تعمیر شروع کردی ہے۔ اسکا نقشہ المدرسہ الامیریہ کے انداز پر بنایاگیا ہے۔ 900مربع میٹر کے رقبے میں عجائب گھر تعمیر کیا جارہا ہے۔ اس میں الاحساءکے روایتی گھروں کے نقش و نگار سے فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔ الاحساءکے قدیم گھر مخصوص طرز و فن تعمیر کے لئے مملکت بھر میں مشہور ہیں۔ ان میں الدنجل ، الدرایش معروف ہیں۔ الاحساءکے گھروں کے تاریخی دروازے اپنی ایک شان رکھتے ہیں۔ عجائب گھر میں قدیم پیشوں کے تعارف کیلئے خصوصی گوشے ہونگے۔ علاوہ ازیں الاحساءکی روایتی بیٹھک کو بھی اجاگر کیا جائیگا۔ الاحساءمیں عوامی قہوے کا اپنا ایک الگ رنگ ہے اسے بھی نمایاں کیا جائیگا۔ عجائب گھر کا صدر دروازہ قدیم پرشوکت دروازے کا آئینہ دار ہوگا۔