لاہور ... تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے کہا ہے کہ ایف بی آر اور الیکشن کمیشن کے ریکارڈ سے کمپنی سے متعلق تمام معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی قطری کے خط کا محتاج نہیں۔ حکومت جو مانگ رہی ہے وہ اس کے پاس پڑا ہے۔ کمپنی سے متعلقہ تمام ٹرانزیکشنز سی بی آر کے ریکارڈ پر ہیں ۔کوئی جائداد یا کمپنی نہیں چھپائی۔ تمام رسیدیں پہلے ہی حکومتی اداروں کے پاس ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری کمپنی پہلے دن سے ایف بی آر میں رجسٹرڈہے۔ تمام قانونی تقاضے پورے کئے۔ الیکشن کمیشن کے کاغذاتِ نامزدگی میں کمپنی کے مکمل کوائف درج کئے گئے۔ واضح رہے کہ چیئرمین نیب نے علیم خان سمیت 435 پاکستانیوں کی آ شور کمپنیوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔