ریاض.... صارفین کو گمراہ کرنے اور رعایتی قیمت پر سامان فروخت کرنے کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنی کے خلاف فیصلہ مقامی اخبارات کو جاری کردیا گیا۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے کمپنی مذکور پر جرمانے اور تجارتی جعلسازی کے انسداد کے قانون کی خلاف ورزی کے عدالتی احکام جاری کردیئے۔کمپنی نے صارفین کو دھوکہ دیا تھا کہ وہ اپنی اشیاءسستی کرکے فروخت کررہی ہے۔ اس نے اشیاءکے نرخ بڑھا کر گھٹا دیئے تھے۔ وزارت تجارت نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ اگر انہیں کہیں تجارتی جعلسازی کا شبہ ہو یا تجارتی جعلسازی کا کوئی ٹھوث ثبوت انکی نظر میں آجائے تو پہلی فرصت میں 1900پر رابطہ کرکے یا ویب سائٹ سے رجوع کرکے شکایت درج کرانے کا اہتمام کریں۔