Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پینسلوانیہ:گھر کی بجلی کا بل 284بلین ڈالر

 پینسلوانیہ.... پینسلوانیہ میں ایک خاتون خانہ کو اس وقت زوردار جھٹکا لگا جب اس نے آن لائن اپنے گھر کی بجلی کا بل چیک کیا جو 284بلین ڈالر کا تھا۔58سالہ میری کے خواب و خیال میں بھی نہیں تھا کہ اتنا بل آئیگا۔ انکا کہناہے کہ میری تو آنکھیں باہر نکل آئیں اور میں حیرت زدہ رہ گئی اور سوچنے لگی کہ اتنابل کہاں سے دونگی ؟ انہوں نے اپنے بیٹے کو ٹیکسٹ میسج بھیجا جس نے الیکٹرک کمپنی سے رابطہ کیا اور کمپنی نے اعتراف کیا کہ ان سے غلطی ہوئی ہے اور اسے درست کرکے 284.46ڈالر کا بل بھیجا گیا۔ بجلی کمپنی کے ترجمان نے کہاکہ ہمیں علم نہیں کہ یہ غلطی کیسے ہوگئی۔ ہم نے تو کبھی کسی کو اربوں ڈالر کا بل بھیجا ہی نہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ خاتون نے ہم سے رابطہ کرکے ہماری غلطی درست کی۔ خاتون نے اپنے بیٹے سے مذاق میں کہا کہ مجھے دل کو مانیٹر کرنے والا آلہ لادو تاکہ آئندہ کبھی ایسی صورتحال میں ، میں اس سے قبل اپنے دل کا جائزہ لے سکوں۔

شیئر: